بلوچستان

کوئٹہ کراچی شاہراہ قلات کے مقام پر بند ،بڑی تعداد میں مسافر گاڑیوں پھنس گئیں ، شدید سردی میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا

کوئٹہ کراچی شاہراہ قلات کے مقام پر بند ہونے کی وجہ سے شدید سردی کے عالم میں بڑی تعداد میں مسافر اور گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ شاہراہ بند ہونے سے نہ صرف مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شاہراہ کھولنے میں ناکام رہی ہے اور انتظامی نااہلی کے باعث سرد موسم میں ان کی پریشانیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ بچوں، خواتین، اور بزرگ مسافروں کو شدید سردی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ کئی گاڑیاں ایندھن ختم ہونے کے باعث مزید بے یار و مددگار ہو چکی ہیں۔
متاثرہ مسافروں نے حکومت بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر شاہراہ کھولنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور اس قسم کی صورتحال سے بچنے کے لیے مستقل بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو دوبارہ ایسی تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker