انٹرنیشنلتازہ ترین

سال 2023 میں عمرہ زائرین کی ریکارڈ توڑ آمد، سوا کروڑ سے زائد افراد نے سعادت حاصل کی

ریاض: سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ 2023 میں ساڑھے13 ملین (ایک کروڑ 35 لاکھ اور 50 ہزار) مسلمانوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔عرب میڈیا کے مطابق حج و عمرہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ 2023 میں عمرہ زائرین کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس 2023 میں عمرہ زائرین کی تعداد میں 58 فیصد اضافہ ہوا جس دوران مجموعی طور پر 50 لاکھ اضافی زائرین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker