بلوچستانتازہ ترین

تربت، سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 5 اہلکار شہید، متعدد زخمی

بلوچستان کے علاقے تربت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 5 اہلکار جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے بلیدہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 5 اہلکار جاں بحق جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق ہفتے کی صبح بلیدہ گلیسر میں مسلح افراد کی جانب سے بچھائی گئی آئی ای ڈی دھماکہ کے نتیجے میں ایف سی کی گاڑی کو نقصان پہنچا اس کے نتیجے میں 5 اہلکار لانس نائیک طارق، ٹیپو رازق، شفیع، طارق نیازی اور سنی شوکت موقع پر جاں بحق ہوئے جب کہ میجر عباس اور لانس نائیک ممتاز زخمی ہوئے۔جاں بحق اورزخمی اہلکاروں کو تربت ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔ تاہم جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker