بلوچستانتازہ ترین

پسنی : پہاڑوں میں چھپائی گئی 8 ارب ، 21 کروڑ کی چرس برآمد

کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے ضلع پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر لی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پسنی سے ساڑھے 1700 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔

کوسٹ گارڈز کے ترجمان نے مزید بتایا کہ کہ منشیات پسنی کے علاقے کولانچ کے پہاڑوں میں چھپائی گئی تھی، پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 29.28 ملین ڈالرہے جو پاکستانی کرنسی میں 8 ارب 21 کروڑ 71 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker