واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان، عراق اور شام پر ایران کی جانب سے حملوں کی شدید مذمت کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے پاکستان، عراق اور شام پر ایران کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ایران نے اپنے تین ہمسایہ ممالک کی خودمختار سرحدوں کی خلاف ورزی کی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا اسپانسر ہے اور ایران کی وجہ سے ہی امریکی فوج عراق میں موجود ہے۔



