بلوچستانتازہ ترین

دکی کی کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحق

بلوچستان کے ضلع دکی کی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دم گھٹنے کے باعث 3کان کن جاں بحق ہوگئے۔

چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی نے جیو نیوز کو بتایا کہ دکی کے علاقے راغہ کی کوئلہ کان میں میتھین گیس بھر جانے کے باعث 3 کان کن بے ہوش ہوگئے تھے ۔

انہوں نے بتایا کہ ان بے ہوش کان کنوں کو کان سے نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کیا گیا تاہم کان میں پھنسے تینوں کان کن جاں بحق ہوگئے جن کی کی لاشیں نکال لی گئیں۔

چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق ہلاک کان کنوں میں 2 بھائی نعمت اللہ ،حمد اللہ اور عبدالمنان شامل تھے جن کا تعلق افغانستان سے تھا ،ان کی میتیں طبی معائنہ کے بعد آبائی علاقوں میں بھجوائی جا رہی ہیں۔

چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل متاثرہ کوئلہ کان کو مناسب سہولیات نہ ہونے پر سیل کیا گیا تھا ، تاہم کوئلہ کان کا مالک غیر قانونی طور پر کان کنی کر رہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker