کوئٹہ پولیس نے منشیات فروشوں ، اغواءکاروں ، موٹر سائیکل چھیننے والوں اشتہاری مفرور اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین منشیات سمگلروں ، اغواءکار اشتہاری اور مفرور سمیت 17 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں منشیات ،آئس ، اسلحہ، طلائی زیورات اور دیگر سامان برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس عبدالحئی عامر، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد جواد طارق کی خصوصی ہدایت پر بروری تھانے کے ایس ایچ او عبدالحئی نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین سمگلر جن میں نذیراں بی بی اور صوبیہ بی بی سکنہ رحیم یار خان کے قبضے سے تقریباً 3 کلو مہلک آئس برآمد کرکے قبضے میں لی دوسری کارروائی میں مفرور ملزم ولی خان کو حراست میںلے لیا اس کے علاوہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے 6 ملزمان جن میں عرفان ، موسیٰ ، نجیب، صادق، محمد عامر، ثناءاللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایک اور کارروائی میں منشیات فروش عمران کے قبضے سے چرس برآمد کی جبکہ ملزم نجیب اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 10 سالہ مغوی بچے کو بازیاب کرایا اس کے علاوہ تھانہ شالکوٹ کے ایس ایچ او خیر محمد نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزمان شبیر احمد، وزیر خان جبکہ دوسری کارروائی میں شعیب ، یونس کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے طلائی زیورات جس میں انگوٹھی ، بالیاں ، چین ، راڈو گھڑی برآمد کرلی۔ اسی طرح تھانہ پشتون آباد کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سید علی کے قبضے سے ایک کلو 20 گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ اس کے علاوہ خروٹ آباد ایس ایچ او عبدالقادر قمبرانی نے محمد ثناءاللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2کلو 400 گرام چرس برآمد کرکے قبضے میں لے لی اور تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
Related Articles
Check Also
Close



