بلوچستانتازہ ترین

خاتون خودکش حملہ آور کا خطرہ، بلوچستان میں الیکشن سے متعلق سکیورٹی ایڈوائزری جاری

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے الیکشن سے متعلق سکیورٹی ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے مطابق خاتون خودکش حملہ آور اجتماعات اور رہنماؤں کو نشانہ بناسکتی ہے۔

بلوچستان کے اضلاع کچھی،کوہلو، خضدار اور مستونگ کے ڈپٹی کمشنرز نے انتخابی امیدواروں کو سکیورٹی ایڈوائزری جاری کی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق دہشت گرد انتخابی مہم میں سیاسی رہنماؤں اور اجتماعات کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنرز کوہلو اور خضدار کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ خاتون خودکش حملہ آور اجتماعات اور رہنماؤں کو نشانہ بناسکتی ہے۔

امیدواروں کو غیرضروری آمدورفت اور کھلی جگہوں پر عوامی اجتماعات سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

سکیورٹی ایڈوائزری میں امیدواروں کو اس معاملےکو انتہائی اہمیت دینےکا کہا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker