انٹرنیشنلتازہ ترین

بابری مسجد کے بعد بھارت میں ایک اور تاریخی مسجد انتہا پسندوں کی بھینٹ چڑھ گئی

بابری مسجد کے بعد بھارت میں ایک اور تاریخی مسجد انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئی۔

بھارتی میڈیا رہورٹ کے مطابق ہندوؤں نے وارانسی میں تاریخی ’گیان واپی‘ مسجد کی جگہ مندر ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وارانسی کی عدالت نے مسجد کے تہہ خانے میں ہندوؤں کو پوجا کرنے کی اجازت دی ہے۔

مودی کے آبائی شہر وارانسی میں 17ویں صدی کی گیان واپی مسجد مغلیہ دور کی یادگار ہے، ہندوؤں کا دعویٰ ہے کہ مسجد ہندو دیوتا کے تباہ شدہ مندر کے اوپر بنائی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلمان درخواست گزار فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے گزشتہ ہفتے ہی بابری مسجد کی جگہ تعمیر ہونے والے رام مندر کا افتتاح کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker