گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے ڈسٹرکٹ پشین اور قلعہ سیف اللہ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی صورت صوبے کے پرامن صورتحال کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے. انہوں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ عام انتخابات کے پرامن عمل کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف بروقت اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیں. گورنر بلوچستان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پشین اور قلعہ سیف اللہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی تمام طبی سہولیات فراہم کریں. انہوں نے بم دھماکے میں جان بحق ہونے والوں کی مغفرت کیلئے دعا کی.
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
Related Articles

بلوچستان اسمبلی نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی اور ثالثی کے کردار پر پاکستان کو سراہتے ہوئے مشترکہ تہنیتی قرارداد منظور کرلی
11 گھنٹے ago
Check Also
Close - تربت سے دو افراد کی لاشیں برآمد13 گھنٹے ago


