انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے باعث بلوچستان کا ملک کے دیگر صوبوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
انتخابی نتائج میں مبینہ ردوبدل اور دھاندلی کے الزامات پر بلوچستان کے 20 سے زائد مقامات پر دھرنے جاری ہیں۔
بلوچستان کےکئی اضلاع چمن، قلعہ سیف اللہ، پشین ،گوادر ، زیارت اور نوشکی سمیت دیگر شہروں میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، جے یوآئی اور اےاین پی متعدد مقامات پر مظاہرے کر رہی ہے، نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے دھرنے بھی جاری ہیں۔



