بلوچستانتازہ ترین

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا بی اے پی کے مرکزی صدر نوابزادہ خالد مگسی کو فون، حکومت سازی میں شمولیت کی دعوت

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بلوچستان عوامی پارٹی( بی اے پی) کو حکومت سازی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

شہباز شریف نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی کو ٹیلی فون کرتے ہوئے الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے حکومت سازی میں خالد مگسی کو شمولیت کی دعوت دی ، دونوں رہنماؤں نے رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور خالد مگسی نے جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ این اے 254 جھل مگسی سے بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی کامیاب ہوئے ۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کےخالد مگسی 79304 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے ہیں۔این اے 254 کے امیدوار جے یو آئی کے نظام الدین 44763 ووٹ ہی لے سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker