بلوچستان کے علاقے کوہلو میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 253 اور پی بی 9 کے7 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ آج ہو رہی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آج کی پولنگ میں 8 ہزار 263 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، ری پولنگ کیلئے 5 مشترکہ اور 2 خواتین پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہوکر بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
ساتوں پولنگ اسٹیشنوں پر مختلف وجوہات کی بناء پر 8 فروری کو پولنگ مؤخر کردی گئی تھی جہاں ری پولنگ آج دوبارہ ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز گھوٹکی، کوہاٹ اور خوشاب کے چند پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ کی گئی تھی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مختلف وجوہات کی بناء پر مؤخر کی گئی پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر وقفے جاری رہی۔



