بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان میں تین جماعتی مخلوط حکومت بنےگی

بلوچستان میں 3 جماعتی مخلوط حکومت بنانےکا فیصلہ ہوا ہے۔

بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بلوچستان میں 3 جماعتی مخلوط حکومت بنائی جائےگی، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی،گورنر اور اسپیکر ن لیگ سے ہوں گے، بلوچستان میں ڈپٹی اسپیکرکی ذمہ داریاں بلوچستان عوامی پارٹی کے سپردکی جائےگی۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ دو روز میں حکومت سازی کے معاملات کو حتمی شکل دے کر وزیراعلیٰ کا اعلان کیا جائےگا، بلوچستان کابینہ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے 6، 6 وزیر ہوں گے جب کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے بھی 2 وزراء شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں مشیروں کی تعیناتی پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سےکی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker