انٹرنیشنلتازہ ترین

چین اور کرغزستان کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ میں 5.8 کی شدت کا زلزلہ

چین اور کرغزستان کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ میں 5.8 کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق اتوار کے روز کرغزستان اور چین کے شمال مغربی خود مختار علاقے سنکیانگ کے سرحدی علاقے میں زلزلہ آیا ، جس کی گہرائی 11 کلو میٹر تھی۔

چینی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ 7.1 کی شدت کے زلزلے نے 23 جنوری کو کرغزستان اور سنکیانگ کے سرحدی علاقے کو ہلا کر رکھ دیا تھا جس میں 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker