تازہ ترینسائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ ٹیکسٹ میسجز کے لیے دلچسپ اور کارآمد فیچر متعارف

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے 4 نئے ٹیکسٹ فارمیٹنگ آپشن متعارف کرائے گئے ہیں۔

نئے ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز سے صارفین اپنے میسجز کو زیادہ بہتر طریقے سے کسٹمائز کر سکیں گے۔

اس سے قبل میسجز کے ٹیکسٹ کو بولڈ، اٹالک اور اسٹرائیک تھرو جیسے ٹولز سے بہتر بنانا ممکن تھا مگر اب ان میں مزید ٹولز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ان نئے ٹولز میں ان لائن کوڈ، بلٹ (bullet)لسٹ، نمبر لسٹ اور بلیک quote شامل ہیں۔

ان نئے ٹولز پر کئی ماہ سے کام کیا جا رہا تھا اور اب یہ اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ویب صارفین کو دستیاب ہیں۔

ان نئے ٹولز کو استعمال کرنا بھی آسان ہے۔

بلٹ لسٹ کواستعمال کرنے سے ہر میسج کے شروع میں ڈاٹ بن جائے گا جس سے مختلف فہرستیں بنانے میں مدد ملے گی۔

اسے استعمال کرنے کے لیے میسج کے شروع میں – سمبل کو لگانا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker