انٹرنیشنلتازہ ترین

امریکا صدارتی الیکشن، ایک بار پھر جوبائیڈن کا مقابلہ ٹرمپ سے ہو گا

ریاست جارجیا کا الیکشن جیتنے کے بعد امریکا کے صدر جوبائیڈن کے دوبارہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبائیڈن کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد انیس سو اڑسٹھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے، اس طرح انہوں نے امیدوار نامزد ہونے کے لیے درکار ڈیلگیٹس کی حمایت حاصل کرلی ہے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کو فی الوقت 1181 ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل ہے اور امکان ہے کہ وہ بھی درکار 1215 ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل کرلیں گے۔

واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی الیکشن نومبر میں ہوگا جس میں ایک بار پھر جوبائیڈن کا مقابلہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker