بلوچستانتازہ ترین

گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام،سکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک

گوادر میں سکیورٹی فورسز نےگوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پرکالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے تمام 8 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کے مطابق بی ایل اے کے دہشت گردوں نےگوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پرحملہ کرنےکی کوشش کی جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ دہشت گردوں نےگوادر کمپلیکس میں گھسنےکی کوشش کی جو فورسز نے بروقت کارروائی سے ناکام بنائی۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں بی ایل اے کے تمام 8 حملہ آور مارےگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں فائرنگ سے قبل دھماکے بھی سنےگئے۔

گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں پاسپورٹ آفس، الیکشن کمیشن آفس سمیت دیگر سرکاری اداروں کے دفاتر بھی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker