بلوچستانتازہ ترین

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا صوبےکے دو ہزار غیر حاضر اساتذہ کی برطرفی کا حکم

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیف سیکرٹری کو صوبے میں 2 ہزار غیر حاضر اساتذہ کی برطرفی کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعلیم کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان کو ہدایت کی کہ ایک ماہ میں غیر حاضر اساتذہ کو برطرف کرکے رپورٹ پیش کریں ،اس کے باوجود اگر کوئی ٹیچر غیر حاضر پایا گیا تو سیکرٹری تعلیم کے خلاف کارروائی ہوگی۔

وزیر اعلیٰ نے یہ بھی ہدایت کی کہ محکمہ تعلیم میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی،میرٹ پر ضلعی تعلیمی افسران لگائیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں فی بچے پر ماہانہ 5 ہزار 625 روپے خرچ کیا جارہا ہے، فی بچے پر سالانہ 72 ہزار روپےکے لگ بھگ خرچ آتا ہے، اتنے اخراجات میں تو ہر بچہ ملک کے اعلیٰ ترین نجی تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کرسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker