بلوچستانتازہ ترین

مکران کوسٹل ہائی وے پر ایک ہی دن میں 3 حادثات، خاتون اور بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

مکران کوسٹل ہائی وے پر ایک ہی دن ٹریفک کے تین حادثے، تحصیلدار سٹلمنٹ گوادر حفیظ بلوچ کی اہلیہ اور صاحبزادی سمیت تین افراد جاں بحق، چا زخمی، اطلاعات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پسنی گوادر سیکشن پر کنڈاسول کے قریب کراچی سے تربت جانے والی کار اور مخالف سمت سے آنے والی گیس باو¿ذر میں تصادم کے نتیجے میں تحصیلدار سٹلمنٹ حفیظ بلوچ کی اہلیہ اور صاحبزادی موقع پر جاں بحق ہوگئی، جبکہ باو¿ذر کا ڈرائیور موقع پر فرار ہوگیا، بعد ازاں کوسٹل ہائی پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا، ایک اور واقعہ میں کوسٹل ہائی وے اورماڑہ، پسنی سیکشن پر تیز رفتار گاڑی نے کلمت کے قریب نوجوان کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق جبکہ گاڑی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ایک اور اطلاع کے مطابق تربت، گوادر ایم 8 سیکشن پر دشت کے قریب مسافر کوچ اور ،،زمیاد،، گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker