بلوچستانتازہ ترین

صوبے میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کیلئے فی الحال فوج کی ضرورت نہیں: سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہےکہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے فی الحال فوج کی ضرورت نہیں۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پیرا ملٹری فورسز اور پولیس انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کررہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

دہشت گردی کے حالیہ حملوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گوادر اور تربت کے حملوں میں ملوث دہشت گرد کہاں سے آئے، کس نے سہولت کاری کی؟ جیسے جیسے تحقیقات کے نتائج سامنے آئیں گے، عوام کے سامنے رکھیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے فی الحال فوج کی ضرورت نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker