انٹرنیشنلتازہ ترین

دنیا کا معمر ترین شخص 114 سال کی عمر میں انتقال کرگیا

دنیا کا معمر ترین شخص 114 سال کی عمر میں انتقال کر گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی امریکی ملک وینزویلا سے تعلق رکھنے والے جوآن ویسنٹ پیریز مورا نامی شخص کو دنیا کا سب سے عمر رسیدہ شخص قرار دیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 2022 میں گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے جوآن کو باقاعدہ سرٹیفیکٹ بھی دیا گیا تھا اور اس وقت ان کی عمر 112 سال اور 253 دن تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوآن 11 بچوں کے باپ تھے اور ان کے 41 پوتا پوتی اور نواسے نواسی ہیں جب کہ 18 پر پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں اور ان کے بھی 12 بچے ہیں۔

جوآن پیشے کے اعتبار سے کسان تھے اور انہوں نے 5 سال کی عمر میں اپنے باپ اور بھائیوں کے ساتھ کھیتوں میں کام کرنا شروع کردیا تھا جب کہ دس بہن بھائیوں میں ان کا نواں نمبر تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker