انٹرنیشنلتازہ ترین

ایران: سکیورٹی پوسٹوں پر حملوں میں 11 اہلکار جاں بحق، جوابی کارروائی میں 16 دہشتگرد مارے گئے

تہران: ایران کے شہر راسک اور چاہ بہار میں بیک وقت 2 پولیس اور ملٹری پوسٹوں پر حملے کیےگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق فورسز نے پولیس اور ملٹری چیک پوسٹوں پر حملے میں ملوث 16 دہشت گردوں کو آپریشن میں ہلاک کر دیا۔

اس حوالے سے ایران کے نائب وزیر داخلہ برائے سکیورٹی، پولیس امور ماجد میر احمدی نے کہا کہ شہر چاہ بہار، راسک میں بیک وقت ہوئے جیش العدل کے حملےکو مکمل ناکام بنا دیا گیا ہے۔

ایرانی نائب وزیر داخلہ نے کہا کہ حملے میں ملوث تمام دہشت گرد آپریشن میں مارے گئے ہیں، جیش العدل کاحملہ ناکام بنانے کے آپریشن میں 11 سکیورٹی اہلکار بھی مارے گئے جبکہ 10 سکیورٹی اہکار زخمی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker