انٹرنیشنلتازہ ترین

سال 2024 کا سورج گرہن 8 اپریل کو ہوگا

سال 2024 کا پہلا سورج گرہن 8 اپریل کو متوقع ہے جو اگلے 20 سال تک دوبارہ دکھائی نہیں دے گا۔

لائیو سائنس کے مطابق رواں سال سورج گرہن کا آغاز میکسیکو سے ہوگا جہاں سے شمال مشرقی سمت میں امریکا کی جانب سے سفر کرتا ہوا کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں اختتام پذیر ہوگا۔

امریکا کی 15 ریاستوں میں مکمل سورج گرہن (یعنی چاند 100 فیصد سورج کے سامنے آجائے گا) کا مشاہدہ 4 منٹ 20 سیکینڈ تک کیا جاسکے گا۔

پاکستان میں رات ہونے کے سبب اس کا مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا، البتہ مغربی یورپ، جنوبی امریکا، اٹلانٹک سمیت دیگرمقاما ت پرسورج گرہن دکھائی دے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 42 منٹ پر ہوگا، 11 بجکر 17 منٹ پرسورج گرہن عروج پر ہوگا، سورج گرہن کا اختتام رات ایک بجکر 52 منٹ پر ہوگا۔

دنیا میں آخری بار مکمل سورج گرہن دسمبر 2021 میں ہوا تھا مگر اس کا مشاہدہ صرف انٹارکٹیکا میں ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker