انٹرنیشنلتازہ ترین

شارجہ : 39 منزلہ عمارت میں آتشزدگی ، 5 افراد جاں بحق ، 44 زخمی

متحدہ عرب امارات میں 39 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق شارجہ کے علاقے النہادہ میں واقع رہائشی ٹاور میں آگ لگنے سے 44 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اموات دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔ زخمی ہونے والے 17 افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ 27 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ عمارت سے 18 بچوں سمیت 156 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ عمارت کے ہال میں موجود کچرے میں چنگاری گرنے کے باعث لگی۔ عمارت 75 فلیٹس پر مشتمل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker