بلوچستانتازہ ترین

ہرنائی میں دہشتگردوں کیخلاف بروقت آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشتگرد ہلاک،آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے ضلع ہرنائی میں دہشتگردوں کیخلاف بروقت آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشتگرد ہلاک،ایک کو زخمی کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق دہشتگردوں نے ہرنائی کے سنجاوی روڈ پر مسافر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی تھی، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری اور بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کیلئے پرعزم ہیں۔

خیال رہے دو روز قبل سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker