بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ : مضر صحت گوشت سپلائی کی کوشش ناکام، لاکھوں روپے مالیت کا مرغی کا گوشت تلف

بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ شہر کو مضر صحت گوشت سپلائی کی بڑی کوشش ناکام بنادی، ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق لاکھوں مالیت کے مضر صحت مرغی کے گوشت کی سپلائی سے متعلق خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر اتھارٹی حکام نے کوئٹہ شہر کے مختلف داخلی راستوں پر ناکے لگا کر مبینہ طور پر پنجاب سے آنے والے مضر صحت چکن میٹ کی نگرانی شروع کردی۔ دریں اثنا ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں آپریشن ٹیم نے ایئرپورٹ روڈ کلی الماس چوک کا مقام پر ایک مشتبہ مال بردار ٹرک جاتے ہوئے دیکھا گیا۔بی ایف اے ٹیم نے مشتبہ گوشت بردار ٹرک کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم رکنے کی بجائے ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی اور ٹرک کو ایک پارکنگ ایریا میں داخل کرنے کے بعد انٹری گیٹ بند کردیا۔مزید براں بی ایف اے آپریشن ٹیم نے مقامی پولیس کی مدد سے پارکنگ گیٹ کھول کر ٹرک کو اپنے تحویل میں لیا۔ بعدازاں ٹرک میں موجود چکن میٹ کے سیمپل لے کر لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے۔لیبارٹری رپورٹ کے مطابق پکڑا گیا لاکھوں مالیت کا گوشت انسانی استعمال کے لیے مضر صحت پایا گیا۔ بعدازاں بی ایف اے ٹیم کی نگرانی میں ناقص و غیر صحت بخش چکن میٹ کی بڑی مقدار شہر سے باہر محفوظ مقام پر تلف جبکہ ناقص گوشت کی سپلائی میں ملوث عناصر کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker