بلوچستانتازہ ترین

کیچ کے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس امتحانات میں پورے پاکستان میں ٹاپ کرلیا

کیچ سے تعلق رکھنے والے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس کے امتحانات میں پورے پاکستان میں ٹاپ کرلیا۔ پاکستان کے سب سے بڑے مقابلہ جاتی امتحانات فیڈرل سروس کمیشن سی ایس ایس2023 میں بلوچستان کے ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے دو امیدوار ٹاپ پوزیشن لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ کیچ کے پسماندہ علاقہ بلیدہ زامران سے تعلق رکھنے والے نوجوان اسلام اسلم نے بلوچستان میں دوسری جب کہ پاکستان میں 9 ویں پوزیشن حاصل کی وہ PAS پاکستان ایڈمنسٹریشن سروس میں بطور اسسٹنٹ کمشنر پاس ہوئے ہیں اسی طرح نوجوان طلال خلیل کا تعلق تربت کے نواحی گاو¿ں کلاتک سے ہے وہ PSP پولیس سروس آف پاکستان میں بلوچستان میں تیسری جب کہ پورے پاکستان سے 23 ویں نمبر پر کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ مقابلہ جاتی امتحان میں سہیل خان مندوخیل نے بلوچستان سے پہلی جب کہ پاکستان بھر میں انہوں نے 11 ویں پوزیشن حاصل کی اس مرتبہ بلوچستان سے کل 12 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker