بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ : سیکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائی ، چار دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ میں پولیس موبائل پرنامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ ،پولیس کی جوابی کارروائی میں 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق ہفتہ کی شب کوئٹہ کے علاقے سبی روڈ پرپولیس کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ دو موٹرسائیکلوںپر سوار 4دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی پولیس کی گاڑی جزوی طور پر بلٹ پروف ہونے کے باعث تمام اہلکار محفوظ رہےجبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک دہشت گرد موقع پر ہلاک جبکہ اسکے 3ساتھی کلی زرین میں ایک مکان میں جاکرچھپ گئے ۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق واقع کی اطلاع ملتے ہی سی ٹی ڈی اور پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے لیااور تمام دہشت گردوں کو سرنڈر کرنے کہا گیا تاہم دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی پولیس پر فائرنگ کردی سی ٹی ڈی کی جوابی کاروائی کے دوران تینوں دہشتگردوں کو ہلا ک کردیا گیا ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے موٹرسائیکل ،پستول اور ہینڈ گرینڈبرآمد کرلئے گئے اور مزید کارر وائی جاری ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker