بلوچستانتازہ ترین

‏کوئٹہ: صدر مملکت آصف علی زرداری کا وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے دیے گئے عشائیہ سے خطاب

‏کوئٹہ: صدر مملکت آصف علی زرداری کا وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے دیے گئے عشائیہ سے خطاب
‏بلوچستان کو ترقی و خوشحالی دینا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، صدر مملکت
‏بلوچستان کو خوشحال و ترقی یافتہ بنا کر استحکام پاکستان کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرینگے، صدر مملکت

‏بلوچستان اپنے معدنی وسائل اور طویل ساحلی پٹی کی بدولت خاص اہمیت کا حامل ہے، صدر مملکت
‏بلوچستان کی بنجر زمینوں کو موثر حکمت عملی کے ذریعے سیراب کر کے زرعی پیداوار میں اضافے کے قابل بنانے کی کوشش کرینگے، صدر مملکت
‏ملکی ترقی اور صوبوں کو حقوق دینے کیلئے ہماری دور میں اٹھارویں آئینی ترمیم پاس کی گئی جس سے تمام صوبوں کو فائدہ پہنچا، صدر مملکت
‏دنیا تیزی کیساتھ ترقی کر رہی ہے، بلوچستان کے معدنی وسائل کو جدید طریقے سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
‏بلوچستان میں تیل اور گیس موجود ہیں لیکن ہم نے آج تک اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار نہیں کیا، صدر مملکت
‏اب وقت ہے کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل کو نکال کر ملکی معاشی ضروریات کو پورا کیا جا سکے، صدر مملکت
‏بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے کم آمدن و حق دار خاندانوں کو پیکیج دے رہے ہیں جس سے غریب خاندانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے، صدر مملکت
‏کوشش ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرح کے پروگراموں کو مزید وسعت دی جائے ، صدر مملکت
‏میری کوشش ہے کہ میں پورے ملک خاص کر بلوچستان کی ترقی اور یہاں کے عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ کام کر سکوں، صدر مملکت
‏بلوچستان کی صوبائی حکومت کو سپورٹ کرینگے کہ وہ یہاں کے عوام کیلئے ترقی کے مواقع پیدا کر سکیں، صدر مملکت
‏بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہیے، صدر مملکت

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker