بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان اسمبلی کا اجلا س دو روزہ وقفے کے بعد کل بروز منگل ہوگا

بلوچستان اسمبلی کا اجلا س دو روزہ وقفے کے بعد منگل صبح 11بجے ہوگا، اجلاس میں جمعیت علماءاسلام کے رکن پشین اور چمن میں سیلابی ریلوں اور ژالہ باری سے ہونے والے نقصانات اور عوام کی بحالی اور مالی ماداد کے لئے اٹھائے گئے اقداما ت کے حوالے سے توجہ دلاﺅ نوٹس پیش کریں گے ۔اجلاس میں گزشتہ دو اجلاسوں سے موخر شدھ شہید سالا ر میڈیکل کالج خاران کے قیام کے حوالے سے بی اے پی کے رکن محمد صادق سنجرانی قرار داد پیش کریں گے ۔اجلاس میں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کی جولائی تا دسمبر 2021کی رپورٹ پیش کی جائے گی ۔اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر بحالی پسنی فش ہاربر آڈٹ سال 2020-21، کنسٹرکشن آف 100ڈیلے ایکشن ڈیمز برائے سال 2011تا2021، کوئٹہ سٹی روڈ پراجیکٹ برائے مالی سال 2012تا2016، ڈائریکٹر جنرل زراعت(ریسرچ) برائے مالی سال 2016تا2021کی الگ الگ آڈٹ رپورٹس پیش کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker