بلوچستانتازہ ترین

رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں کے دورے کیے۔لوئر کاریز میں شہید نواب غوث بخش رئیسانی سکینڈری ہائی اسکول کا دورہ

رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں کے دورے کیے۔لوئر کاریز میں شہید نواب غوث بخش رئیسانی سکینڈری ہائی اسکول کا دورہ کرکےطلباء اور اساتذہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے۔نوابزادہ جمال رئیسانی نے لوئر کاریز پبلک لائبریری کا بھی دورہ کیا۔ لائبریری کے اسٹاف اور نوجوانوں سے بات چیت کی۔ نوابزادہ جمال خان رئیسانی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو تعلیمی اداروں اور پبلک لائبریریز میں ہرممکن سہولت فراہم کریں گے اور بلوچستان بھر میں منشیات کیخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی برقرار رکھیں گے۔ نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے پی آئی ای ٹی کا بھی دورہ کیا۔صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ درانی کے ہمراہ مختلف سیکشنز کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ درانی نے نوابزادہ جمال خان رئیسانی کو ٹیچرز کی استعداد بڑھانے کیلیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے صوبائی وزیرِ محترمہ راحیلہ درانی کو معیار تعلیم بہتر بنانے کیلیے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم اور نوجوانوں کی بہتری کیلیے صوبائی حکومت کے ہراقدام کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker