بلوچستانتازہ ترین

ژوب : دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کے میجر شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ژوب کے علاقے سمبازہ میں فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، فوجی افسر شہید۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق 14 مئی 2024 کو سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فورسز نے مشتبہ افراد کے ٹھکانے کو موثر انداز میں تلاش کیا جس کے نتیجے میں تین دہشت گر ہلاک کردیے گئے۔ ہلاک مشتبہ افراد کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران میجر بابر خان (عمر 33 سال، ساکن ضلع میانوالی شہید ہوگئے۔ علاقے میں موجود تخریب کاروں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker