انٹرنیشنلتازہ ترین

سعودی عرب ، رواں سال حج کے دوران اڑنے والی گاڑیوں کی آزمائش کا فیصلہ

ریاض: سعودی عرب کی جانب سے 2024 کے حج سیزن کے دوران اڑنے والی مسافر گاڑیوں یا فلائنگ ٹیکسیوں کی آزمائش کی جائے گی۔

سعودی عرب کے وزیر ٹرانسپورٹ صالح بن نصیر الجاسر نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اڑنے والی مسافر گاڑیوں یا فلائنگ ٹیکسیوں کی آزمائش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حج کے دوران اڑنے والی گاڑیوں کی آزمائش کی جائے گی۔

وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا مقصد حج عازمین کو مکہ مکرمہ کے سفر میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس مقصد کے لیے سعودی حکومت اور وولو کاپٹر نامی کمپنی کے درمیان شراکت داری کی گئی ہے۔ جرمن کمپنی وولو کاپٹر کی عمودی ٹیک آف اور لینڈ کرنے والی گاڑیاں جدہ کے کنگ عبد العزیز ایئر پورٹ سے عازمین کو مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں تک پہنچانے کا کام کریں گی۔

اڑنے والی گاڑیاں ایمرجنسی ریسپانس وہیکلز کے طور پر بھی کام کریں گی۔ ایئر ٹیکسیاں روایتی ہیلی کاپٹرز سے مختلف ہوتی ہیں اور انہیں اخراجات میں کمی لانے والا بہترین حل قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker