بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہوگا

بلوچستان کابینہ کا اجلاس آج (منگل) کو ہوگا اجلاس میں 28نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق بلوچستان کابینہ کااجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی زیر صدارت ہوگا اجلاس میں بلوچستان میں زرعی آمدن پر ٹیکس کی چھوٹ دینے کی منظور شدہ قرار داد ،آواران میں لسبیلہ یونیورسٹی کے سب کیمپس کے قیام ،بختیار آباد لہڑی روڈ کی توسیع،بورڈ آف ایگزامینر ،محکمہ معدنیات کے قیام ،صوبائی زکواة کونسل کے چیئرمین اورارکان کی نامزدگی ،بلوچستان چائلڈ میرریسٹرین بل 2024،بلوچستان گھریلو تشدد کی روک تھام بل کی منظوری ،بلوچستان کمیونسٹی سکول ٹیچرز کی تنخواہوں کیلئے گرانٹ ان ایڈ کی بحالی ،فارماسٹس اور ڈرگ انسپکٹرز کے سرو س اسٹرکچر،بی ڈی اے کے سروس رولز ،بلوچستان ایکسپلوزایکٹ 2024،سبی میں وومن پولیس اسٹیشن کے قیام، چمن پولیس تھانے کی حدود میں توسیع،بلوچستان فارنزک سائنس ایجنسی کے قیام اور بلوچستان میں کیش ان ٹرانزٹ این اوسی کے اجراسمیت 28نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker