بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان حکومت نے مسلم طالب علموں کے لیے قرآن کی تعلیم کو لازمی قرار دے دیا

بلوچستان حکومت نے مسلم طالب علموں کے لیے قرآن کی تعلیم کو لازمی قرار دے دیا
کوئٹہ ‘ بلوچستان کابینہ اجلاس کے بعد ترجمان حکومت بلوچستان کی میڈیا بریفنگ
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس 21 اور 22 مئی کو ہوا ، ترجمان صوبائی حکومت
بلوچستان کابینہ نے انتظامی امور سمیت مفاد عامہ سے متعلق اہم فیصلے کئے ہیں ، ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند
بلوچستان کابینہ نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کے لئے اصلاحاتی عمل پر اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے دونوں محکموں کے وزراء کو جامع سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے ، ترجمان صوبائی حکومت
دونوں شعبوں میں افسران اور اہلکاروں کی ترقی کو کارکردگی سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند
بلوچستان کابینہ نے کم عمری کی شادی کی روک تھام کے بل 2024 کی منظوری دے دی، ترجمان صوبائی حکومت
کابینہ نے گھریلو تشدد کے خاتمے کے ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی ، ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند
کابینہ نے صوبائی زکوٰۃ کمیٹی کے چئیرمین اور اراکین کی تقرری ٹیسٹ انٹرویو کے زریعے میرٹ پر کرنے کا فیصلہ کیا ، ترجمان بلوچستان حکومت
بلوچستان کابینہ نے وفاقی لیویز کو صوبائی لیویز فورس کے انتظامی ڈھانچے میں لانے کی منظوری دے دی ، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند
وفاقی لیویز کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لئے صوبائی وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ، ترجمان صوبائی حکومت
کمیٹی میں صوبائی وزراء سردار سرفراز ڈومکی، سردار عبدالرحمٰن کھیتران، نور محمد دمڑ بھی شامل ہوں گے ، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند
بلوچستان کابینہ نے نجی سیکورٹی کمپنیوں کی تجدیدی و اجراء فیس میں اضافے کی منظوری دے دی ، شاہد رند
کابینہ نے سبی میں خواتین پولیس اسٹیشن کے قیام کی منظوری دے دی ، ترجمان صوبائی حکومت
صوبائی کابینہ نے بلوچستان فرانزک سائنسز ایجنسی کے قیام کی منظوری دے دی ، ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند
سینٹر کہدہ بابر کی جانب سے بلوچستان کی نشستوں میں اضافے سے متعلق ایک آئینی بل لایا گیا تھا جس کی صوبائی کابینہ نے حمایت کی ، ترجمان صوبائی حکومت
کابینہ نے بلوچستان فارمیسی کونسل کے قیام کی منظوری بھی دی ، ترجمان صوبائی حکومت
بلوچستان کابینہ نے مسلم طالب علموں کے لیے قرآن کی تعلیم کو لازمی قرار دیا ہے، ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند
کرغستان میں پھنسے طلبہ کے لئے حکومت بلوچستان نے خصوصی طیارہ بھجوایاجاررہا ہے ، ترجمان صوبائی حکومت
حکومت کو 95 طالب علموں کے اعداد و شمار موصول ہوئے ہیں، ترجمان صوبائی حکومت
امن و امان کے لئے فیلڈ پولیس افسران کی میرٹ پر تعیناتی کی جاررہی ہے، ترجمان صوبائی حکومت

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker