انٹرنیشنلتازہ ترین

رفح کراسنگ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک مصری فوجی ہلاک، متعدد زخمی

غزہ کی رفح کراسنگ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک مصری فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مصری فوج پر فائرنگ کے واقعےکی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، مصری حکام سے بات چیت جاری ہے۔

مصری فوج کی جانب سے بھی رفح کراسنگ کےنزدیک فائرنگ میں مصری فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

مصری فوج کے ترجمان مطابق فائرنگ میں بارڈر سکیورٹی کے لیے تعینات مصری فوجی کی ہلاکت ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker