انٹرنیشنلتازہ ترین

حوثیوں کا امریکی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ، ویڈیو بھی جاری کردی

یمن کے حوثیوں نے امریکی ایم کیو -9 ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثی گروپ کا کہنا ہے کہ یمنی فضائی حدود میں اڑنے والے امریکی ڈرون کو جنوب مشرقی صوبے مارب میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثیوں نے 21 مئی کو بھی ایک امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹیلیگرام پر جاری اپنے بیان میں یمنی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرون کو مقامی طور پر تیارہ کردہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

یمنی مسلح افواج نے میزائل کے ذریعے ڈرون کو نشانہ بنائے جانے کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker