کوئٹہ شہر کیلئے مزید 100 گرین بسوں کی منظوری، پہلے فیز میں ڈیڑھ ماہ کے اندر 25 بسیں آجائیں گی ، دیگر روٹس پر چلایا جائیگا۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ گرین بس سروس سے شہریوں کو بہترین پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولت میسر آئی، اس وقت کوئٹہ شہر پرائیویٹ کنٹریکٹ کے تحت صرف 8 بسیں چلائی جارہی ہیں ان 8 بسوں میں روزانہ 11 ہزار سے زائد افراد سفر کرتے ہیں، بہت بڑی کامیابی ہے، شہر کے لیے 100 بسوں کی منظوری ہوگئی، امید ہے کہ ڈیڑھ ماہ کے اندر پہلے فیز میں مزید 25 بسیں آجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی 25 بسیں آئیں گی تو دیگر روٹس پر ان کو چلایا جائے گا، جس سے شہر میں نہ صرف رکشوں بلکہ موٹر سائیکلوں میں بھی کمی ہوگی۔
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
Related Articles

ملکی ضروریات کیلئے ایندھن کے مناسب ذخائر موجود ہیں، عوامی ریلیف کے اقدامات کر رہے ہیں: وزیراعظم
23 منٹس ago

مبینہ طور پر پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والی اسپین کی معروف سماجی شخصیت نعمان قیصر کی نماز جنازہ بارسلونا میں ادا
3 گھنٹے ago
Check Also
Close

