بلوچستانتازہ ترین

بجٹ کے بعد موبائل فونز کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں موبائل فونز پر 18فیصد سیلزٹیکس عائد کرنے کی تجویز کے بعد موبائل فونز کی قیمتیں آسمان کو پہنچ سکتی ہیں۔

وفاقی بجٹ میں موبائل فونز پرکسٹم ڈیوٹی بھی بڑھانے کی تجویز نے سب کو حیران کر دیا ہے، دوسری جانب فیڈرل ایکسائزڈیوٹی اورپی ٹی اے ٹیکس کے ساتھ قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔

اس اضافے کے ممکنہ پیش نظر موبائل فونز کی قیمتیں 50 ہزار کا فون 65 ہزار تک کا جاسکتا ہے۔ تاجروں کاکہنا ہے کہ ٹیکسزکی بھرمارسے کاروبارکرنا مشکل ہو گیا ہے۔

اسوقت ملک میں موبائل صارفین کی تعداد 20 کروڑ کے قریب ہے جس کے باعث شہری بھی اضافی ٹیکسزپرتشویش رکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker