انٹرنیشنلتازہ ترین

روس : دہشت گرد حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 20 ہوگئی

روس کےعلاقے داغستان میں دہشت گرد حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 20 ہوگئی۔

روسی حکام کے مطابق دہشت گرد حملوں میں 46 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک پادری، 15 پولیس اہلکار اور 4 شہری شامل ہیں۔

داغستان میں گزشتہ روز دہشت گردوں نے عیسائی اور یہودی عبادت گاہوں اور پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور بھی ہلاک ہوئے تھے، اب تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

داغستان میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ روسی صدر پیوٹن اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker