انٹرنیشنلتازہ ترین

خانہ کعبہ کو غسل دے کر خوشبوؤں سے معطر کر دیا گیا

مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کو غسل دے دیا گیا ، بیت اللہ خوشبوؤں سے معطر ہو گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سالانہ تقریب کے دوران اعلیٰ سعودی حکومتی ارکان نے آبِ زم زم اور عرقِ گلاب سے خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا۔ غسل کے بعد اسے عود اور دیگر خوشبوؤں سے معطر کیا گیا۔

خانہ کعبہ کو غسل دینے کی سعادت گورنر مکہ، حرمین شریفین انتظامی امور کے صدر اور اراکین نے بھی حاصل کی۔ غسلِ کعبہ کی روح پرور تقریب کا آغاز آج نماز فجر کے بعد ہوا۔

سنت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں، فرش، چھت اور دروازے کو ہر سال غسل دیا جاتا ہے اور عام طور پر یہ 15 محرم الحرام کو انجام دیا جاتا ہے۔

اسی طرح غلاف کعبہ کو بھی گزشتہ چند برسوں سے یکم محرم الحرام کو اسلامی سال کے آغاز پر تبدیل کیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker