بلوچستانتازہ ترین

ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، دو زخمی

بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے ضلع خوہشاب میں آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد علی جان ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی زخمی ہوگئے۔

آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں کسی ممکنہ دہشتگرد کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker