بلوچستانتازہ ترین

حکومت سے معاہدہ، بلوچ یکجہتی کمیٹی نے گوادر سمیت بلوچستان میں جاری دھرنے ختم کردیے

حکومت سے تحریری معاہدے کے بعد بلوچ یکجہتی کمیٹی نے گوادر سمیت بلوچستان میں جاری دھرنے ختم کردیے۔

گوادر میں گزشتہ شب بلوچ یکجہتی کمیٹی اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کو تحریری شکل دیکر دستخط کردیے گئے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور حکومت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر گوادر حمودالرحمان نے معاہدے پر دستخط کیے۔

تحریری معاہدے کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی نے گوادر سمیت بلوچستان میں جاری اپنے دھرنوں کے خاتمے کا اعلان کردیا۔

ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے چند گھنٹوں میں تمام شاہراہوں سے رکاوٹیں ہٹادی جائیں گی اور موبائل نیٹ ورک سمیت مواصلاتی نظام بھی بحال کردیا جائے گا لیکن اب تک شاہراہیں اور مواصلاتی نظام بحال نہیں کیا جاسکا۔

دوسری جانب کوئٹہ میں ریڈ زون کی طرف جانے والی تمام سڑکوں پر ٹریفک بحال کردیا گیا۔ ریڈ زون کے اطراف کی سڑکوں سے کنٹینرز اور خاردار تاریں ہٹادی گئیں۔

سڑکیں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاج کے باعث ایک ہفتے سے بند تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker