بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ میں پیٹرول کی قلت، ایرانی پیٹرول بلیک میں350 روپے فی لیٹر تک فروخت ہونےلگا

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیٹرول پمپس کی بندش سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کوئٹہ میں اکثر پیٹرول پمپ بند ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ27 جولائی سے جاری احتجاج کے باعث کوئٹہ کو پیٹرول کی سپلائی بند ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول سپلائی بند ہونے سے شہر سے پیٹرول نا پید ہو گیا ہے اور اسٹاک میں موجود ایرانی پیٹرول بلیک میں 300 سے 350 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جارہا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker