بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ : آرچر روڈ پر شہریوں سے اسلحے کے زور پر روزانہ موبائل چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ

چوری ڈکیتی اور راہزنی کے وارداتوں میں مسلسل اضافہ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں موبائل فون چھینے کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے، جمعرات کو آرچر روڈ پر مسلح موٹرسائیکل سوارافراد ایک شخص سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ آرچر روڈ پر کافی عرصہ سے موبائل چھیننے کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پولیس موبائل چھیننے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے میں ناکام ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پولیس آرچر روڈ پر وارداتوں کا نوٹس لیں اور ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker