انٹرنیشنلتازہ ترین

افغانستان: سرکاری ملازمین کے لیے پانچ وقت کی نمازباجماعت پڑھنا لازمی قرار

افغانستان کی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے پانچ وقت کی نمازباجماعت پڑھنا لازمی قرار دے دیا۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ نے نیا فرمان جاری کردیا جس میں سرکاری ملازمین کو پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ تمام سرکاری ملازمین پانچ وقت کی نماز مسجد میں جاکر باجماعت ادا کریں اور بغیر کسی عذر کے باجماعت نماز ادا نہ کرنے والے کو سزا دی جائے گی۔

افغان میڈیا کا کہنا ہےکہ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے متعلقہ وزارت کو فقہ حنفی کے مطابق سزاؤں کے نفاذ کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker