انٹرنیشنلتازہ ترین

میانمار سے ہجرت کرنیوالے روہنگیائی افراد پر فوج کا ڈرون حملہ ، 200 افراد جاں بحق

جان بچانے کی کوشش میں میانمار سے بھاگ کر بنگلہ دیش میں پناہ لینے کوشش کرنے والے 200 روہنگیائی مسلمان ڈرون حملے میں جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عینی شاہدین اور ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے افراد نے بتایا کہ بنگلہ دیش جانے والے افراد کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ حملہ ریاست رخائن پر حالیہ ہفتوں میں علیحدگی پسندوں اور سرکاری فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران ہونے والا سب سے خونی واقعہ ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ میانمار کی فوج اور اراکان آرمی ایک دوسرے پر اس حملے کا الزام عائد کر رہی ہے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس نے 70 لاشیں دیکھی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker