بلوچستانتازہ ترین

قلات: سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکا، قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے 8 اہلکار زخمی

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے تخت جوہان میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکا قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی کے گزرتے وقت ہوا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قلات دھماکے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے 8 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

واقعہ سے متعلق مزید معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker