انٹرنیشنلتازہ ترین

صدی کا سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا

امریکا میں صدی کا سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن امریکا کی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا۔

سمندری طوفان کے زیر اثر 195 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہواؤں کے باعث فلوریڈا میں2 ہزار پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

تاریخ کے بدترین طوفان کے سبب تقریباً 5 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ طوفان سے ٹمپا بے اور ریاست کے جنوبی حصوں کے شدید خطرات سے دوچار ہونے کا امکان ہے۔

طوفان کے باعث فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے 72 لاکھ افراد کوعلاقہ خالی کرنے کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

اس سے پہلے طوفان ہیلین فلوریڈا سے ٹکرایا تھا جس سے جنوبی ریاستوں میں تقریباً 250 اموات ہوئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker